۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ ظفر عباس شمسی

حوزہ/ اپنے بیان میں ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے رہنماء نے کہا کہ ایران کے حملے کے نتیجے میں اسرائیل کا آئرن ڈوم مکمل تباہ ہو گیا ہے، جبکہ ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا ہے کہ اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹانے کا وقت آ گیا ہے۔ ایران نے اسرائیل پر جو حملہ کیا اس میں ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔

اپنے جاری کردہ بیان میں علامہ ظفر عباس شمسی نے کہا کہ فلسطینی معصوم بچوں اور فلسطینی ماؤں بہنوں کے قاتل غاصب صیہونی اسرائیل پر ایران نے جو حملہ کیا اس حملے سے غاصب اسرائیل لرز اٹھا۔

ایم ڈبلیو ایم رہنماء نے عالمی خبر رساں ادارے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بی بی سی کے مطابق اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ یہ اسرائیل پر ایک بہت وسیع اور تاریخی حملہ تھا۔ جس نے غاصب اسرائیل کی ہیبت کو تہس نہس کر دیا ہے۔ آج تک غاصب اسرائیل اور اس کے آسمان نے بھی ایسی صورتحال کا سامنا نہیں کیا تھا۔ یہ تاریخ کا سب سے بڑا ڈاؤن اور میزائل آپریشن تھا۔

علامہ ظفر عباس شمسی نے کہا کہ اس سے قبل اس طرح کا حملہ غاصب اسرائیل پر کبھی بھی نہیں ہوا۔ اس حملے کے نتیجے میں آئرن ڈوم مکمل تباہ ہو گیا ہے۔ جبکہ ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ جن میں اکثریت غاصب اسرائیل کے فوجیوں کی ہے۔ اس کے 13 جدید طیارے جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئے ہیں۔ وہ وقت قریب آ چکا ہے کہ غاصب اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا جائے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .